بہاولپور (بی بی سی  )نواز لیگ کے خلاف صوبہ بحالی کے حوالے سے بہاول پور میں با غیانہ سو چ بڑھ رہی ہے۔ صوبہ کو پنجاب کے لا کرز میں بند کرنے والی قو توں ، در با ریوں، حو اریوں، خو شامدیوں اور چاپ لوسیوں کے جنا زوں کو بہاول پور میں کندھا دینے والے بھی نہیں ملیں گے۔ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاول پور کے مرکزی صدر قاری مونس بلوچ اور مرکز ی سینئر نائب صدر راؤ جاوید عثمانی نے بہاول پور کے مضا فاتی علا قوں ڈیرہ بکھا اور میانی کے کاشتکار صغیر احمد عرف ملک کالا کی رہائش گاہ پر نمائندہ افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بہاول پور عوام کی امانت ہے۔ خیانت کرنے والوں کو آئندہ عام انتخاب میں عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا۔ قاری مونس بلوچ نے کہا کہ شریف بر ادران نے بہاول پور میں صوبہ بحالی کے وعدے کئے مگر ن لیگ نے وعدوں ، نعروں اور قرارداد کے مطا بق عوام کو صوبہ ڈلیور نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن کیلئے تھوڑی مدت رہ گئی ہے۔ حکمران جماعت کو چاہیے کہ وہ عملدرآمد کرکے صوبہ اور اپنی ساکھ کی بحالی کو یقینی بنائے۔

This Post Has Been Viewed 8 Times