قمبرشہدادکوٹ ۔ رپورٹ: جھانگیر شیخ ) قمبرشہدادکوٹ۔کلرس آف قمبر شہدادکوٹ 3 دن کے فیسٹول کا افتتاح لنگھ جھیل پر ایم پی اے نواب سردار خان چانڈیو.ایم پی اے غلام مجتبی اسران.خورشید جونیجو.پیپلزپارٹی ضلع صدر قمر الدین گوپانگ.ڈپٹی کمشنر شھمیر خان بھٹو .ایس ایس پی شیراز نظیر عباسی نے کیا اس موقعے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں اور افسران نے کہا کے ضلع قمبر کے وجود میں آنے کے بعد ضلع انتظامیہ کی جانب سے پھلی بار میگا فیسٹول کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں مختلف قسم کے کھیل محفل موسیقی ثقافتی ملاکھڑے و دیگر پروگرام منعقد کر کے قمبر ضلع کی عوام کو خوشیاں بخشی ہے انہوں نے مزید کہا کے اس طرح کے پروگرام ہر سال منعقد کیئے جائے گے تقریب میں تاریخی لنگھ جھیل کے حوالے ان کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی تقریب میں مقررین نے کہا کے اس فیسٹول کا سحرا پیپلزپارٹی کو جاتہ ہے جنہوں نے اتنی بڑی تقریب منعقد کر کے قمبر کی عوام کو تفریح کا موقعہ فراہم کیا ہے تقریب میں پیپلزپارٹی کے رہمنا آفسران ضلع بہر کے مختلف کالیجز اسکولز کے طلبا و طلبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

This Post Has Been Viewed 8 Times