شھدادکوٹ 🙁 رپورٹ :۔ جھانگیر شیخ)قصور کی معصوم بچی 7 سالہ زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل کے خلاف شھدادکوٹ کے کوٹو موٹو چوک پر سول سوسائٹی کے نمائندوں اور شہریوں ڈاکٹر مجاہد اعوان، ایڈووکیٹ عبدالوحید بھٹی، نادر شاھ، انور مغل اور دیگر نے کثیر تعداد میں احتجاجی مظاہرہ کرکے نعرے بازی کی اور موم بتیاں جلا کر خراج تحسین پیش کیا. اس موقعے پر شرکاء4 نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قصور میں معصوم بچی 7 سالہ زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل کیافسوسناک واقعے اوربعدازاں پولیس کی جانب سے بے گناہ شہریوں پرگولیاں چلانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور قاتلوں کو فوری گرفتارکرکے عبرتناک سزاکا مطالبہ کرتے ہیں.ریلی کیشرکاء4 نے کہا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت وقت کی اولین ذمہ داری ہے مگر پولیس کی پولیس گردی سمجھ سے باہر ہے۔

This Post Has Been Viewed 6 Times