نئی دہلی(بی بی سی ) ہندوستان میں بڑی کوششوں کے باوجود بیٹوں اور بیٹیوں کے درمیان تفریق جا رہی۔اسی تعلق سے نئی دہلی میں ایک شارٹ فلم مکھ اگنی کی نمائش کی گئی۔اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس میں منعقد اس فلم کی اسپیشل اسکریننگ میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔اس فلم میں کیلاش کھیر اور سریش واڈیکر نے اپنی آواز دی ہے۔فلم کے رائٹر اور ڈائرکٹر پرکاش کمار ہیں۔ اس موقع پر پرکاش کمار نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم بھی بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کی بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مکھ اگنی کے ذریعہ ہم نے یہ کوشش کی ہے کہ لوگوں کو بتا سکیں کہ ہمیں لڑکے اور لڑکیوں میں کوئی تفریق نہیں کرنی چاہئے۔ہر معاملے میں دونوں کو برابر اہمیت ملنی چاہئے۔

This Post Has Been Viewed 12 Times