پٹنہ(بی بی سی ) بہار کے نوادہ ضلع کے ایک آشرم میں کام کرنے والوں نے تین سادھویوں کی عصمت دری کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ سنت کٹیر آشرم میں تین سادھویوں کے ساتھ 10 کام کرنے والوں نے ہتھیاروں کے بل پرعصمت دری کی۔معلومات کے مطابق یہ واقعہ 12 دسمبر 2017 کا ہے۔ سادھویوں نے چار جنوری کو 10 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ سبھی ملزمین فرار ہو گئے ہیں ۔عصمت دری کی شکار ہونے والی دو سادھویاں اتر پردیش کی اور ایک گیا کی رہنے والی ہیں۔واضح رہے کہ اکبر پور پولس کے ذریعہ علاقے کے پتھوری کے دنیش پرساد اور یوپی کے بستی ضلع کے ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے دونوں سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

This Post Has Been Viewed 4 Times