بہاولپور (بی بی سی  )صوبہ قرارداد کو سبو تاژ کرنے والی سیاست کو جو تے کی نوک پر رکھتے ہیں۔ آمرحکمرانوں اور آمریت کی کوکھ سے جنم لینے والے سیا ستدانوں کی زندانوں سے بہاول پور کو نجات دلا نے کیلئے شاہراہ پاکستان کے دونوں در وازے بند کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاول پور کے سربراہ قاری مونس بلوچ نے اپنی رہائش گاہ پر تحریک میں شامل ہونے والے نئے ممبرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان اور بہاول پور صوبہ تحریک میں نوجوانوں کا کردارقابل تقلید بلکہ قابل تعریف رہا ہے۔ان کی جرات مندا نہ سوچ اور جذبوں کوہمیشہ سلام پیش کرتے ہیں۔قاری مونس بلوچ نے کہا کہ اہل بہاول پور کے نوجوان آج بھی سابقہ تحریک کے جذبوں میں سر شار ہیں۔نوجوان نسل جو مہنگائی، بیروز گاری اور دیگر معاشی بحرانوں میں پس رہے ہیں وہ منزل صوبہ پر پہنچے بغیر جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکمران اور ان کے پیرو کار مفادات کی سیاست کا پرچم بلند کرکے عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔ایسی منفی سیاست کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔ اس موقع پر غلام محمد، قمر بھٹی، محمد نعیم،ریاض احمد، نذر محمد کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

This Post Has Been Viewed 13 Times