جیکب آباد(سومروبی بی سی) تھانہ گڑھی خیرو کی حدود شھداد کوٹ لنک روڈ گاوں شیر خان جمالی کے نزدیک 3 نامعلوم مصلحہ ڈکیتوں نے  محمد جان بروھی سے میسی ٹریکٹر ماڈل 2017 چھینا اور فرار ہو گئے تھےٹریکٹر چھیننے کی واردات کے بعد ایس ایس پی سرفراز نواز شیخ نے نوٹس لیتے ہوئے گڑھی خیرو پولیس کو مزکورہ ٹریکٹر کی جلد از جلد برآمدگی کی ہدایات جاری کی تھیں
پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کے تھانہ گڑھی خیرو کی حدود میں سے چھینا گیا میسی ٹریکٹر ماڈل 2017  جرائم پیشہ افراد نے کسی جگہ پر چھپایا ہےاطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ گڑھی خیرو انسپیکٹر فدا حسین شیخ نے پولیس کی بھاری نفری سمیت بروقت کاروائی کرتے ہوئے چھینے گئے ٹریکٹر کو برآمد کر لیا ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کا مختلف علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہےپولیس نے ملزمان کے نام راز میں رکھے ہیں تاکہ گرفتاری کے عمل میں کوئی خلل پیش نہ آئےایس ایس پی کی ہدایات پہ چھینا گیا ٹریکٹر اس کے اصل مالک محمد جان بروھی کے حوالے کر دیا گیا ہے

This Post Has Been Viewed 7 Times