جیکب آباد(سومروبی بی سی) تھانہ صدر کی حدود میں شمبے شاہ چیک پوسٹ کے انچارج سب انسپیکٹر اشتیاق احمد پٹھان نے چیکنگ کے دوران ایک مھران کار ماڈل 1993 میں سے نان کسٹم پیڈ 60 عدد سمارٹ فون برآمد کر لئے جن کی مارکیٹ میں 7 لاکھ سے زائید کی ہےکار میں سوار ملزم لعل محمد ولد خدائیداد پٹھان سکنہ کوئٹہ بلوچستان کو نان کسٹم پیڈ 60 عدد سمارٹ فون بلوچستان سے سندھ میں سمگلنگ کرنے کے الزام کے تحت گرفتار کر لیا گیاایس ایس پی سرفراز نواز شیخ کی ہدایات پہ تھانہ صدر پولیس نے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ملزم کو مھران کار اور نان کسٹم پیڈ 60 عدد سمارٹ فون سمیت مزید قانونی کاروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا

This Post Has Been Viewed 5 Times