تر بیلا غازی (بشیر اعوان) خواجہ فرقان فیصل ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے کہا کہ کیا وکیل کی اہمیت اسکی زندگی میں ووٹ کی حد تک ہے ، فوت شدہ وکیل کے بال بچوں کا کوئی پرسان حال نہیں ، بار ایسوسی ایشنزکے عہدیدار اپنے تعارف جبکہ بار کونسلز کے عہدیداران مستقل ملازمین کے ساتھ مل کر ذاتی مفادات کی ترویج کے لئے عہدوں کو استعمال کرتے ہیں تحصیل بار ایسوسی ایشن غازی کے سابق جنرل سیکرٹری خواجہ فرقان فیصل ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے کہا کہ بار ایسوسی ایشن کے رکن غلام جیلانی ایڈوکیٹ کی وفات کے تقریباًً3سال گزر چکے ہیں لیکن آج تک اسکے بال بچوں کو بار کونسلز کی جانب سے کوئی ادائیگی نہیں ہوئی اور نہ ہی مقامی بار کے عہدیداران نے اس سلسلے میں کوئی ٹھوس قدم اٹھایادوسری جانب صوبہ و ملک کی بار کونسلوں میں بدعنوانی کے سدباب کے حوالہ سے درخواستیں سالوں سے زیر التواء ہیں جن پر کوئی خاطر خواہ کاروائی عمل نہیں لائی جاتی خواجہ فرقان فیصل ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ کیا وکیل کی اہمیت اسکی زندگی میں ووٹ کی حد تک ہے ، فوت شدہ وکیل کے بال بچوں کا کوئی پرسان حال نہیں ، بار ایسوسی ایشنزکے عہدیدار اپنے تعارف جبکہ بار کونسلز کے عہدیداران مستقل ملازمین کے ساتھ ملکرذاتی مفادات کی ترویج کے لئے عہدوں کو استعمال کرتے ہیں ۔

تر بیلا غازی (بشیر اعوان) آل پاکستان میڈیا کونسل تحصیل غازی کے رکن افضل حسین کو ڈی ایس پی غازی کی جانب سے اپنے صحافتی فرائض کی ادائیگی پر سنگین نتائج کی دھمکیوں پر میڈیا کونسل کے ھنگامی اجلاس میں قراردد مذمت منظور کرلی گئی آل پاکستان میڈیا کونسل تحصیل غازی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری و نمائندہ شمال افضل حسین کیجانب سے لینڈمافیا کے حوالہ سے آئے روزخبروں کی اشاعت پر غازی پولیس کے ڈی ایس پی ریاض خان سیخ پا ہوگئے اور افضل حسین کو گالم گلوچ کرتے ہوئے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر موقع پر موجود ایس ایچ او تھانہ غازی بابر خان نے بچ بچاؤ کیا وقوعہ کی اطلاع پرآل پاکستان میڈیا کونسل تحصیل غازی کے صدر وکالت شاہ کی زیر صدارت ھنگامی اجلاس ہوا جس میں ڈی ایس پی غازی کے غیر مناسب رویہ پر قرارداد مذمت منظور کی گئی اور ڈی پی او ضلع ہری پور اور ڈی آئی جی پولیس ھزارہ سے معاملے کی جامع انکوائری کا مطالبہ کیا ہے

This Post Has Been Viewed 9 Times