رکن پور (بی بی سی )کارکرگی کی بنیاد پر 2018کا الیکشن جیتیں گے ضلع کی 6قومی اور 13صوبائی نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کریں گے تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ایم این اے مخدوم خسرو بختیار مخدوم ہاشم جواں نے رکن پور کا دورہ کیا حلقہ 194میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ 2013میں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر دیے الیکشن 2018اپنی کار کردگی کی بنیاد پر جیتیں گے آئندہ الیکشن میں قومی اسمبلی کی 6اور صوبائی اسمبلی کی 13نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرکے الیکشن جیتیں گے اس موقع پر انہوں نے یوسی چیئر مین حاجی پور جام شفیق خالطی کی بیماری کے بعد صحت یابی پر دعا بھی کرائی اس موقع جام وائس چیئر مین رفیق احمد مانک ،احمد خان لنڈ ،اکمل جعفری ،جام فیاض موہانہ ،جام ظفر اقبال ،جام نثار بھی موجود تھے

This Post Has Been Viewed 1 Times