کوئٹہ (بی بی سی  ) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور رہنماءمسلم لیگ(ن) جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ وزارت اعلیٰ کے امیدوار کا فیصلہ ہم خود کریں گے ، نواز شریف کو واضح پیغام دیتا ہوں کہ ان کی اکثریت پنجاب میں ہے اور وہ وہاں کی سیاست پر توجہ دیتے ہیں اس لئے انہیں پنجاب کے معاملات میں دلچسپی لینی چاہیے۔ مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جان محمد جمالی کا کہنا تھا کہ میرے آباﺅ اجداد نواز شریف کے آباﺅ اجداد سے بہت پہلے کے مسلم لیگی ہیں ، میرا گھرانہ1933سے قائد اعظم محمد علی جناح کے قریب تھا، ہم اپنے فیصلے خود کریں گے ۔ یہ نواز شریف کے لئے واضح پیغام ہے ، نواز شریف پنجاب کی سیاست پر توجہ دیتے ہیں ، ان کی اکثریت بھی پنجاب میں ہے ، وہ پنجاب کے معاملات کو دیکھیں۔

This Post Has Been Viewed 23 Times