ملتان(صفدرعلی بخاری ) اخبار فروش فیڈریشن کے مرکزی معاون خصوصی سیکریٹری جنرل و اخبار فروش یونین ملتان کے سرپرست اعلی شیخ عمر دین کی وفات پر میڈیا ورکرز آرگنائزیشن ملتان کا تعزیتی اجلاس صدر شاہ زمان انصاری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مرحوم کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیاگیا۔ اس موقع پرصدر شاہ زمان اور جنرل سیکرٹری عرفان چوہدری کا کہنا تھا کہ شیخ عمردین پوری زندگی اخبار فروشوں کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہے ہیں، شیخ عمر دین شفیق النفس اور انسانیت دوست انسان تھے،انکی اخبار فروشوں کے لئے خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا،انہوں نے ہمیشہ اخبار فروش بھائیوں کے لئے کردار ادا کیا ، ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پورا نہ ہو سکے گا،ایم ڈبلیو او کے سنےئر نائب صدر عادل چوہدری اور نائب صدر سید ذیشان شاہ نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم ان کے لواحقین کے غم میں برابر شریک ہیں، اللہ پاک شیخ عمر دین کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ( آمین) اس موقع پر سنیئر نائب صدر عادل چوہدری، نائب صدر سید ذیشان شاہ ، جنرل سیکرٹری عرفان چوہدری، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کاشف شاہین، فنانس سیکرٹری سعید نواز، جوائنٹ سیکرٹری فیض عالم چوہدری، پریس سیکرٹری وحید بشیر، وجاہت بھٹی، وقاص مجاہد، عباس علی، محمد فاطر ، احمد علی،محمد اسلام گجر، یوسف، فاروق اور دیگر ممبران شریک تھے۔

This Post Has Been Viewed 8 Times