لاہور (بی بی سی ) تحریک لبیک پاکستان کے قائدین نے کہا ہے کہ سیاستدان اور ان کے مذہبی حریف اسلام اور نظریہ پاکستان کو ختم کرنے کے درپے ہوچکے ہیں، چاروں صوبوں اور بلتستان میں بھاری رشوت لے کر قرآن و حدیث اور اسلامی شخصیات کو نصابی کتب سے نکال کر اس کی جگہ غیر مسلموں کے تذکرے شامل کئے گئے ہیں۔ چکوال شہر اور پی پی حلقہ 20 میں متعدد مقامات پر انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی، پیر محمد افضل قادری ودیگر کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن پی پی حلقہ 20 کے امیدوار ناصر منہاس ایڈووکیٹ حضور کا دین تخت پر لانے کے لئے میدان عمل میں آئے ہیں لہٰذا حلقہ پی پی 20 کے اسلامیان پاکسان کو چاہیے کہ اپنی ذیلی مذہبی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنا ووٹ (پرچی) کرین پر مہر لگا کر پاکستان میں نظام مصطفیٰ کے نفاذ کے لئے قدم بڑھائیں۔قائدین نے امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں کہا پاکستان کو امریکہ کے فضائی اور بری راتے بند کرکے مسلم برادر ملک افغانستان میں امریکی مداخلت کو ختم کرکے ا فغان کو جارح امریکہ سے آزاد کرانا چاہیے۔ملک کے سیاستدان عیاش اور کرپٹ ہیں یہ چار چار سو تین تین سو کنال میں رہنے والے ہیں، اپنی عیاشیوں اور اللوں ، تللوں کے اخراجات پورے کرتے ہیں اور بے تحاشہ دولت لوٹ کر اسلام دشمن ممالک میں لے جاتے ہیں۔سودی معیشت اور دولت کی غیر منصفانہ تقسیم ملک کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے، ان شاءاللہ تحریک لبیک اقتدارمیں آکر پاکستان میں نظام مصطفی ﷺ اور نظام خلافت راشدہ نافذ کرے گی۔

This Post Has Been Viewed 8 Times