گگو منڈی (بی بی سی) ٹرالر اور مسافر وین کے تصادم میں 8مسافر جا ں بحق ،25زخمی زخمیو ں کو تشو یشنا ک حالت میں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گذ شتہ روز لنڈومسجد ڈیرہ ڈوگر اں والا کے قریب مسافر کو چ سامنے سے آنے والے ٹرالر سے آمنے سامنے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 4مرد ،2خواتین اور دو بچیا ں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ 25افراد شدید زخمی ہو گئے۔حادثے کی اطلا ع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں اور ڈی ایس پی ملک طاہر مجید بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے ریسکیو1122کی ٹیموں نے لا شوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کو اٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا حادثہ کی اطلاع پر ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا میں ایمر جنسی نا فذ کر دی ۔

This Post Has Been Viewed 8 Times