ڈیرہ اسماعیل خان:(امان اللہ بلوچ سے) ضلعی انتظامیہ کا چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ کی ہدایت پر ضلع بھر کے غیرقانونی سٹون کرشنگ پلانٹس کیخلاف ایکشن ‘ اے پی اے سر ٹیفکیٹ اور لیبر سرٹیفکیٹ نا ہونے پر ضلع بھر کی تمام تحصیلوں میں 58سٹون کرش پلانٹس کو سیل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان افضل آفریدی کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کیپٹن (ر) محمد زبیر نیازی سمیت دیگر اسسٹنٹ کمشنرز ‘ ڈی ایس پی ‘ آئی ڈی او ‘ اے ڈی مائنز اینڈ منرلز سمیت دیگر حکام نے تحصیل ڈیرہ ‘ درابن ‘ کلاچی ‘ پروآ اور پہاڑ پور میں واقع کرشنگ پلانٹس پر کاروائی کرتے ہوئے 58 کرشنگ پلانٹس کو سیل کر دیا ‘ حکومتی ذرائع کے مطابق بعض افراد نے بغیر اے پی اے سرٹیفکیٹ اور لیبر سرٹیفکیٹ کے ضلع بھر اور بالخصوص سی پیک روٹ پر کرشنگ پلانٹس لگا رکھے ہیں ان پلانٹس کیلئے ضروری ہے کہ وہ آبادی اے1کلو میٹر دور ہوں اور مزدوروں کیلئے ضروری ہے کہ وہ ماسک پہنیں اور دیگر حفاظتی اتنظامات کریں

This Post Has Been Viewed 11 Times