اسلام آباد(بی بی سی )وزیراعظم شاہدخاقان عباسی آج سیالکوٹ کادورہ کریں گے جہاں وہ سیالکوٹ ایئرپورٹ کے نئے ٹرمینل کاافتتاح کریں گے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنے دورے کے دوران چیمبرآف کامرس میں صنعت کاروں سے بھی خطاب کریں گے،دورے کے دوران چیئرمین این ایچ اے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو سیالکوٹ لاہور موٹروے منصوبے پر بریفنگ دیں گے ،وزیراعظم دوپہر 3 بجے خواجہ آصف کی رہائشگاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب بھی کر یں گے۔

This Post Has Been Viewed 35 Times