شہدادکوٹ ( جھانگیر شیخ) شہدادکوٹ کے قریب قبوسعید خان موٹروے پر مسافر ویگن اور موٹرسائیکل میں تصادم ، دو افراد جاں بحق ایک شخص زخمی ۔ واقعات کے مطابق شہدادکوٹ کے قریب قبو سعید خان موٹر وے پر خضدار سے شہدادکوٹ آنے والی مسافر ویگن اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں دو افراد 28 سالہ اعجاز بروہی اور 30 سالہ پنھل مگسی جاں بحق ہوگئے جبکہ 15 سالہ لڑکا ذوہیب بروہی شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں شہدادکوٹ سے لاڑکانہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ قبوسعید خان پولیس نے حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردی ہیں۔ دوسری جانب ویگن ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ آخری اطلاعات تک حادثے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔

This Post Has Been Viewed 6 Times