بہاولپور (بی بی سی  )عدالت عالیہ کے قانونی پوسٹ مارٹم سے کرپٹ مافیا کو کھڈے لائن لگا دیا ۔ کپتان کے یکے بعد دیگرے جارحانہ سیاسی چوکوں اور چھکوں کے باعث پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار طاقتور لوگوں کا احتساب کے عمل کا آغاز ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی سٹی بہاولپور کے صدر سید تحسین نواز گردیزی نے سردار دل مراد بلوچ کی رہائش گاہ پر علی رضا بخاری ، سید اعجاز بخاری ، حمزہ گردیزی ، سید عبدالہادی اویس گردیزی ، علی حیدر بخاری ،سونو بخاری ،علی حیدر رضوی کی موجودگی میں اہل محلہ سمیت پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا پنجاب اسمبلی کی 2012ء صوبہ قرارداد پر عمل درآمد کے بجائے ثبوتاز کرنا 400سے زائد ارکان اسمبلی کی توہین کے متراد ف ہے ۔ انہوں نے کہا صوبہ تحریک میں جانوں کے نذرانے اور جیلوں کی صعوبتیں برداشت کرنیوالوں کی قربانیو ں کو رائگاں نہیں جانے دیں گے بلکہ تحریک کو اپنے لہو سے آبیاری کرنیوالوں کو ہمیشہ خراج تحسین پیش کرتے رہیں گے ۔سید تحسین نواز گردیزی اور دیگر نے قاری مونس بلوچ کی صاحبزادی اور دل مراد بلوچ کی ہمشیرہ کی ناگہانی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انکی بخشش کیلئے دعا کی ۔

This Post Has Been Viewed 2 Times