بورےوالا(ثاقب سھیل وٹو)گگو منڈی دوہرا قتل کیس میں 225 ای بی کی رہائشی مقتولہ ساجدہ بی بی کی لاش کسووال لے جانے والا ٹیکسی ڈرائیور گاڑی سمیت گرفتار۔ 225 ای بی میں خاوند بیوی کے اغوا اور قتل کا معمہ حل ہو گیا۔گاوں کا رہائشی ان کے بیٹے کا رشتہ کروانے کے لئے دونوں کو لے کر گیا تھا دو روز قبل بیوی کی لاش کسوال کے علاقہ سے برامد ہوئی تھی جبکہ اس کے خاوند کی لاش انکے اپنے ہی گھر کی کھوئی سے سترہ روز بعد برآمد ہو گئی ہے۔پولیس تھانہ گگومنڈی نے بیٹے کی درخواست پر اغوا کا مقدمہ درج کر کہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔پولیس نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر حنیف مقتول کی لاش ملزم راجہ عباس کے گھر کی کھوئی سے برامد کی ہے۔اغوا اور قتل کا یہ وقوعہ لیگی ایم پی اے یوسف کسیلیہ کے گاؤں میں پیش آیا۔غریب محنت کش حنیف کی لاش برآمد کر کے ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے چوبیس گھنٹے میں برآمدگی کے دعوے کو سچ ثابت کر دکھایا ہے۔ گگو منڈی کے اہلیان نے ڈی پی او اور اسکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے غریب محنت کش کی فیملی کو بغیر کسی سفارش کے انصاف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ۔اور میاں بیوی کے قاتلوں کو چوبیس گھنٹے میں گرفتار کیا ۔

This Post Has Been Viewed 3 Times