لاہور(بی بی سی) ماڈل ٹاؤن جوڈیشل انکوائری کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی اہلیت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے ۔لاہور ہائیکورٹ میں یہ آئینی درخواست چودھری شعیب سلیم ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ماڈل ٹاؤن جوڈیشل کمیشن نے شہباز شریف کا حلف نامہ جھوٹا قرار دیا اور اس پر سوالات اٹھائے، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے موقع سے پولیس ہٹانے کا حکم نہیں دیا اور اس حوالے سے جھوٹ بولا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے بھی کمیشن کے سامنے متضاد بیانات دیئے ہیں، جھوٹ بولنے اور حقائق چھپانے پر شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ صادق اور امین نہیں رہے۔

This Post Has Been Viewed 10 Times