ڈیرہ اسماعیل خان ( بی بی سی ) منتخب عوامی نمائندوں کی بے حسی ‘ ڈیرہ شہر کے محلہ روشن چراغ میں وزیر مال خیبرپختونخواہ سردار علی امین خان گنڈہ پور کی طرح سے 20روز سے بجلی کی بوسیدہ تاروں کی تبدیلی کیلئے دیا جانے والا ایل ٹی تاروں کا بنڈل لگانے کی بجائے چوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ‘ چور آئے روز ایل ٹی تاروں کے بنڈل سے تاریں کاٹ کاٹ کر چوری کرنے لگے ‘ اہلیان علاقہ کا ایل ٹی تاروں کی تنصیب کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نمبر چار وارڈ تین نیبرہڈ کڑی علیزئی کے علاقہ محلہ روشن چراغ میں عوامی مطالبے پر وزیر مال خیبرپختونخواہ سردار علی امین گنڈہ پور نے بوسیدہ ایل ٹی تاروں کی تبدیلی کیلئے نئی ایل ٹی تاروں کا بنڈل مقامی منتخب نمائندوں کے حوالے کیا لیکن منتخب عوامی نمائندے علاقے کے مسائل سے آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں اور یہ بنڈل 20روز سے محلہ روش چراغ میں موجود ہے چور اس بنڈل سے تاریں کاٹ کاٹ کر چوری کر رہے ہیں لیکن اس بنڈل کو ابھی تک استعمال نہیں کیا گیا اور نہ ہی بوسیدہ تاروں کو تبدیل کر کے اس بنڈل سے نئی ایل ٹی تاریں نہیں لگائی گئیں جس پر اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے منتخب نمائندوں سے اس بنڈل سے نئی تاریں علاقے میں فوری لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

This Post Has Been Viewed 8 Times