لیما(بی بی سی  ) لاطینی امریکا کے ملک پیرو میں مسافر بس ٹریکٹر ٹرالرسے ٹکرانے کے بعد پہاڑ سے 330فٹ کی بلندی سے نیچے ساحل پرآگری جس کے باعث 48مسافر ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے بتایاہے کہ مرنے والے48مسافروں کی لاشیں پہاڑی ساحل پر بس سے ملی ہیں جبکہ خوفناک حادثے میں 6افراد معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں اور ان زخمی افراد کو بس سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔پیرو کے ٹرانسپورٹ کے سربراہ نے بتایا ٹرک بس کے پیچھے سے ٹکرایا جوکہ بس کے بلندی سے گرنے کاسبب بنا۔ابتدائی تحقیقات میں پتاچلاہے کہ بس اور ٹرک کی رفتار بہت تیز تھی۔حادثے کے بعد 100سے زائد رضاکاروں نے ریسکیو کاموں میں حصہ لیا۔

This Post Has Been Viewed 2 Times