ابوظہبی (بی بی سی )ٹینس سٹار سیرینا ولیمز شادی کے بعد ابوظہبی میں پہلا نمائشی ٹینس میچ ہار گئیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ٹینس سٹارکا میچ کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہار کے باوجود ٹینس کورٹ میں واپسی اچھی لگی۔واضح رہے کہ ستمبر میں بیٹی کی پیدائش اور شادی کے بعد سابقہ عالمی نمبر ون ٹینس سٹار سرینا نے ابوظہبی میں نمائشی ٹینس میچ کھیلا۔ کھیل کے دوران سرینا اپنا ردھم برقرار نہ رکھ سکیں اور پہلا سیٹ 6۔2 سے ہار گئیں۔سرینا نے دوسرا سیٹ جیتا مگر تیسرے اور آخری سیٹ میں پھر شکست کھا گئیں۔

This Post Has Been Viewed 11 Times