لاہور (بی بی سی   )سابق کرکٹر وسیم اکرم نے کہاکہ عمر اکمل کو میڈیا کی بجائے صرف بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران وسیم اکرم کاکہناتھا کہ ماضی کے برعکس ڈومیسٹک کرکٹ میں اب منصوبہ بندی دکھائی نہیں دیتی جس طرح ایک شاعر کو شعر کی آمد ہوتی ہے، ہمارے کرکٹ آرگنائزرز کو بھی اچانک ٹورنامنٹ کی آمد ہوتی ہے، یہ سلسلہ بند ہونا چاہئے۔انہوں نے ٹیسٹ ٹیم کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصباح اور یونس خان کے بعد پاکستان اوسط درجے کی ٹیم بن چکی ہے جبکہ ایشیز کا پاک بھارت سیریز سے کوئی موازنہ نہیں، ایشیز کو4 سے 5 ملین لوگ دیکھتے ہیں لیکن پاک بھارت میچ دیکھنے کے لئے ایک ارب انسان بے تاب ہو جاتے ہیں۔

This Post Has Been Viewed 7 Times