شہدادکوٹ :جھانگیر شیخ )سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی 10 ویں برسی میں شرکت کے لئے کوٹو موٹو چوک شہدادکوٹ سے 250 گاڑیوں کا قافلہ ایم این اے عامر مگسی اور اقلیتی ایم این اے رمیش لعل کی قیادت میں گڑھی خدا بخش روانہ ہوگیا. شہدادکوٹ کےکوٹو موٹو چوک پر پیپلزپارٹی کی جانب سے کیمپ قائم کیا گیا تھا جہاں پر سینکڑوں کارکنوں نے جمع ہو کر قافلے کی صورت میں شہید بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے گڑھی خدا بخش بھٹو روانہ ہوگئے. قافلے میں 150 وین اور 100 کاریں شامل ہیں اس موقع پر اقلیتی ایم این اے رمیش لعل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہونگے اور ملک ان کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا.

This Post Has Been Viewed 2 Times