شکارپور (امیر علی بھٹو ) شکارپور میں پی پی پی کا اجلاس ، ضلعی قیادت شریک ، پی پی پی ملک کی بڑی پارٹی ہے آنے والے حکومت بھی ہماری ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بھیو ہا?س پر 27 دسمبر پر شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو کی 10 ویں برسی کے حوالے سے پی پی پی ضلع شکارپور کا اجلاس ہوا ، جس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ، ایم پی اے امتیاز احمد شیخ ، پی پی پی کے ضلع صدر عابد حسین بھیو ، پی پی پی ضلع شکارپور کے جنرل سیکریٹری ذوالفقار علی کماریو ، سابق ایم پی اے میر بابل خان بھیو ، ضلعی چیئرمین آغا مسیح الدین خان درانی سمیت پوری ضلع قیادت شریک ہوئی ، اجلاس سے خطاب اور صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے آغا سراج خان درانی نے کہاکہ 10 گذرچکے ہیں مگر ہمیں آج بھی ایسا لگ رہا کہ شہید رانی بینظیر بھٹو ہمارے ساتھ ہے اور ہمیں اپنے نظریے پر چلنے کی ہدایت کررہی ہے ، انہوں نے کہاکہ شہید بھٹو اور شہید بینظیر کا نظریہ آج بھی موجود ہے اور اس کو بلاول بھٹو زرداری اور میڈیم فریال ٹالپر اپنے کارکنوں تک پہنچارہے ہیں ، انہو ں نے کہاکہ ہم ایک بار پھر اپنے کارکنوں اور عوام کو نظریہ کے طور موبلائیز کررہے ہیں ، انہو ں نے کہاکہ صرف ایک ہی نعرہ ہے جیئے بھٹو کا نعرہ ہے باقی کسی فرد کا نہ نعرہ ہے اور نہ ہی حیثیت ہے ، انہوں نے کہاکہ بابل خان بھیو نے پارٹی کے اندر بہت بڑی جدوجہد کی ہے اور میرے بھتیجے جیسا ہے ، انہو ں نے کہاکہ آدم شماری کے حوالے سے سندھ کے ساتھ بڑی زیادتی ہورہی ہے ، اس موقعے پر ایم پی اے امتیاز احمد شیخ نے کہاکہ پی پی پی عوامی سمندر ہے اس کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا ، انہو ں نے کہاکہ 27دسمبر پر گڑھی خدا بخش میں عوامی سمندر ہوگا شکارپور سے بہت بڑے قافلے جائیں گے ، انہوں نے کہاکہ ہم سب ساتھ ملکر شکارپورکو بہتر کریں گے ، اس موقعے پر پی پی پی کی ضلع صدر عابد حسین بھیو ، ذوالفقار علی کماریو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

This Post Has Been Viewed 6 Times