ڈیرہ بگٹی(بیوروچیف)گذشتہ رات  ایل او سی میں انڈین فوج کے شیلنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے 47  بلوچ رجمنٹ کے نائیک جمعہ خان مسوری بگٹی کی نماز جنازہ ایف سی اسٹیڈیم سوئی میں ادا  کی گئی نماز جنازہ میں سیکٹر کمانڈر  ایسٹ  بریگیڈیئر محمد قذافی کمانڈنٹ سوئی رائیفلز کرنل عبیدالرحمن قاسم  ونگ کرنل سرناز ایس ایم عابد علی  کے علاوہ  عسکری و سول حکام عوامی نمائندے قبائلی عمائدین جن میں  میر فقیر محمد مسوری بگٹی وڈیرہ محمد جان موندرانی وڈیرہ شاہ مراد مسور ی وڈیرہ منظور احمد میر کابل خان مسوری  اسسٹنٹ کمشنر سوئی سیف علی خان  سمیت  عوام نے کثیرتعدادمیں شرکت کی اس موقع پر  پاک فوج  کے چاق و چوبند دستے نے  شہید کو  سلامی دی شہید جمعہ بگٹی کی تدفین سوئی کے مقامی قبرستان عنایت شاہ  میں فوجی اعزازواکرام کے ساتھ  کردی گئی شہید نے سوگوارن میں  ایک بیوہ اور ایک بیٹا چھوڑا ہے شہید کا ایک بھائی بلوچستان پولیس میں اپنی خدمات سرانجام دے رہاہے اور جمعہ خان کے والدین بہت ضعیف ہیں لیکن انکے جذبات قابل دیدورشک تھے انکا کہنا تھا ہمیں اپنے بیٹے پر فخر ہے کہ اس نے اپنے ملک کے خاطر جان کونچاورکیاہے انہوں نے مزیدکہاکہ ہمیں اس بات پرفخرہے کہ ہم ایک شہیدکے والدین ہیں

This Post Has Been Viewed 10 Times