ڈیرہ بگٹی(بیوروچیف) سوئی میں پی پی ایل کمپنی کے ریٹائرڈ اور فوت ہونے والے ملازمین کے بچوں اورشہریوں نے ریلی اورمظاہرہ کااہتمام کیاریلی اورمظاہرہ میں تحصیل سوئی کے تمام سکولوں کے  بچوں کے علاوہ قبائلی معززین  اور عوام کی بڑی تعداد نے  شرکت کی احتجاجی ریلی تحصیل بازار سے پی پی ایل فینسنگ ایریا گیٹ نمبر1تک نکالی گئی  ریلی کے شرکاء  نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے جس کے بعد گیٹ نمبر ایک کے سامنے ضلع ڈیرہ بگٹی کے تاریخ کاسب سے بڑامظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں چیف آف کلپر جلال خان کلپر بگٹی چیف آف موندرانی  محمد بخش مندرانی بگٹی وڈیرہ دلمراد مسوری وڈیرہ بارانی خان بگٹی وڈیرہ آباد خان بگٹی الٰہی بخش بگٹی نے شرکت کی مظاہرین نےگیٹ نمبر1کے سامنے  ٹائر جلاکر سڑک بند کردیا احتجاجی مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں اور پی پی ایل کمپنی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں نے کہا کہ پی پی ایل کمپنی مقامی قبائل سے کئے گئے تحریری معاہدوں سے روگردانی کررہا ہے انہوں نے کہا کہ پی پی ایل کمپنی کی ہٹ دھرم رویہ کی وجہ سے آج ہمارے بچے احتجاج کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت پی پی ایل کمپنی کو لگام دے اور مقامی آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے علاوہ ازیں  پی پی ایل کمپنی کے ریٹائرڈ اور فوت شدگان ملازمین کے بچوں سے اظہار یکجہتی کے لئے  سوئی شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہاتمام کاروباری اور تجارتی مراکز بند رہے انہوں نے حکام بالاسے مطالبہ کیاکہ اگرہمارے جائزمطالبات جلدتسلیم نہیں کیئے گئے تومزیداحتجاج کیاجائے گا

This Post Has Been Viewed 8 Times