ڈیرہ بگٹی(بیوروچیف) ڈیرہ بگٹی میں پاسپورٹ آفس کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا میر سرفراز بگٹی کی ذاتی مصروفیات کے باعث ڈسٹرکٹ چئیرمین میر غلام نبی بگٹی نے تختی کی نقاب کشائی کرکے افتتاح کی اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس عبدالسلام قبائلی رہنما میر لیاقت خان راہیجہ اور دیگر عمائدین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی پاسپورٹ آفس کھلنے کے بعد شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ اٹھی ہےکیونکہ اب کوئٹہ یا جعفرآباد کے بجائے انہیں یہ سہولت گھر میں ہی میسر ہوگئی ھے شہریوں کا کہنا تھا کے اس سے پہلے ہمیں پاسپورٹ بنوانے کے لئے جففرآباد یا کوئٹہ جانا پڑتا تھا جہاں پر انہیں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن اب یہ سہولت ہمیں اپنے شہر میں ملا ہے جس سے ہمارے مشکلات سے ہمیں نجات ملا ہے پاسپورٹ آفس کے افتتاحی موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین وڈیرہ غلام نبی شمبانی نے مقامی میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ آفس کی اہم سہولت ڈیرہ بگٹی شہر میں ہونا خوش آئند بات ہے افتتاح میر سرفراز بگٹی کو کرناتھا لیکن وہ سرکاری مصروفیات کی وجہ سے یہاں حاضرنہ ہوسکے لیکن ہم تہ دل سے انکا مشکور ہیں جن کی شب و روز کی کاوشوں سے ڈیرہ بگٹی شہر ترقی کی طرف گامزن ہے

This Post Has Been Viewed 16 Times