اسلام آباد (بی بی سی  )ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، برفباری اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار تاہم سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ اسلام آباد، مری، گلیات، نتھیا گلی میں شدید بارش اور ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا۔ بنوں اور چارسدہ میں شہر میں بارش کی وجہ سے 20 گھنٹوں سے بجلی غائب ہے۔ کالام ، دیر لوئر میں پہاڑوں پر برفباری باری سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔ جنوبی اور شمالی وزیرستان کے علاقوں برمل ، شوال اور رزمک میں پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔اورکزئی ایجنسی میں بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔ سوات، پشاور، نوشہرہ میں ساری رات طوفانی بارش سے شہر میں جل تھل ہوگیا جب کہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔ چترال کے بالائی علاقوں میں بھی بارش اور برفباری ہوئی اور لواری ٹاپ بند ہونے سے آمد و رفت معطل ہوگئی۔

This Post Has Been Viewed 7 Times