ڈیرہ بگٹی(بی بی سی ) گذشتہ دوماہ سےملازمین کی تنخواہوں کی بندش کیخلاف ایپکاکے صوبائی رہنماءبابوسوناخان بگٹی اورڈیرہ بگٹی کےضلعی صدرحاجی عبدالغنی بگٹی اورمحمدفاروق بگٹی وارڈنمبر5کے  ڈیرہ بگٹی کے کونسلرکےقیادت میں ایپکاکے ضلعی آفس سے ایک ریلی نکالی گئی ڈی سی آفس ڈیرہ بگٹی کےسامنے ریلی نے ایک بہت بڑے مظاہرہ کاشکل اختیارکیاایپکاضلع ڈیرہ بگٹی کےعہدیداروں کےعلاوہ ایپکاممبران اورپیرامیڈیکل سٹاف اورجی ٹی اے بی کے عہدیداروں نےبھی شرکت کی  مظاہرین سےخطاب کرتےہوئے ایپکاکے صوبائی رہنماءبابوسوناخان بگٹی ضلعی صدرحاجی عبدالغنی بگٹی اورپیرامیڈیکل سٹاف کے ضلعی جنرل سیکریٹری محمداقبال بگٹی نے کہاکہ  ڈیرہ بگٹی میں خزانہ آفیسرنہ ہونے کی وجہ سے تمام سرکاری ملازمین گذشتہ دوماہ سے تنخواہوں سےمحروم ہیں اب ہماراصبرکاپیالہ لبریزہوچکاہے ہم مجبورہوکراحتجاج کررہےہیں انہوں نے کہاکہ ایک ہفتہ تک اگرہمارامسئلہ حل نہیں ہوتاہے توہم اپنے احتجاج کادائرہ وسیع کرکےقلم چھوڑاحتجاج کرینگےاحتجاجی مظاہرین نے پلے کارڈاٹھائے ہوئے تھے جن پرملازمین کی تنخواہوں کی فوری ادائگی اورخزانہ آفیسرکی جلدتعیناتی کے نعرے درج تھے مظاھرین نے تنخواہوں کے فوری ادائگی کے نعرے بھی لگائے آخرمیں انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سردارثناءاللہ زہری وزیرداخلہ اوربلوچستان کے وزیرخزانہ اوردیگراعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ ڈیرہ بگٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کے مسئلہ کوفلفورحل کیاجائے

This Post Has Been Viewed 15 Times