پاکپتن عارفوالا(بی بی سی )شہری سموگ کے نقصانات سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،حکیم ملک ریحان نواز سموگ سے سانس اور جلد کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں ،عمر بھی کم ہو جاتی ہے ،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ماحولیات عارفوالا نے کہا ہے کہ شہری سموگ کے نقصانات سے بچاؤ کیلئے احتیاحی تدابیر پر عمل کریں اور اس بات کو ممکن بنائیں کہ بلا ضرورت سفر وغیر ہ نہ کیا جائے ۔اسسٹنٹ ڈائر یکٹرنے کہا کہ سموگ سے نہ صرف سفر میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں بلکہ اس سے کپڑے بھی جلد ہی خراب ہو جاتے ہیں ۔ سانس اور جلد کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں جس کی وجہ سے عمر کم ہو جاتی ہے جبکہ اس سموگ سے عمارتوں کی خوبصورتی بھی ختم ہوجاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنچاب میں گزشتہ دو سال سے سموگ میں اضافہ ہو ا ہے جس کی بنیادی وجہ بارش کا نہ ہونا ۔درختوں میں کمی کوڑے کرکٹ ،فصلوں کی با قیات ،شاپر بیگ ٹائر زاور ربڑو غیرہ کو آگ لگانا جس سے کاربن ڈائی آ کسائیڈ ،سلفر آکسا ئیڈ اور نائٹروجن آکسائیڈ ،اوزون کا ربن ڈسٹ زمین کے گر دتہہ بنالیتی ہے یہی سموگ کہلاتی ہے ۔اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ماحولیات کا کہنا ہے کہ ان دنوں میں کوڑے کرکٹ ،ربڑ ،ٹائر وں وغیرہ دیگر ایسی اشیاء کو جلانے سے پر ہیز کریں ۔

This Post Has Been Viewed 30 Times