ڈیرہ بگٹی(بیوروچیف)ایف سی بلوچستان کی جانب سے  سوئی کے علاقے لنجو سغاری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیاگیا میڈیکل کیمپ میں300سے زائد مریضوں کو مفت علاج و معالجے کی سہولیات کی فراہمی کی گئی عوام کا ایف سی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا فیصلہ کوخوش آئند قراردیاگیا میڈیکل کیمپ میں عوام کو مختلف بیماریوں اور ان سے بچاﺅ کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی گئی سوئی کے دور دراز علاقے میں پہلی مرتبہ لیڈی ڈاکٹر نے خواتین کا علاج کیا اورایف سی کی اس کوشش کوعوامی حلقوں میں قدرکےنگاہ سے دیکہاجارہاہے
ڈیرہ بگٹی(بیوروچیف)جمعیت علماءاسلام  کے صوبائی رہنمائوں مولانامحمدحیات بگٹی میرفقیرمحمدمسوری بگٹی میرمنگے خان راہیجہ نے کامیاب مفتی محمودکانفرنس منعقدکرنے پرصوبہ بلوچستان کے کابینہ کے اراکین کودل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ اہلیان بلوچستان نے جمعیت علماءاسلام پربے پناہ محبت اوراعتمادکااظھارکیاانہوں نے کہاکہ آنے والے الیکشن میں جمعیت بلوچستان میں بھرپورکامیابی حاصل کرے گی اوران شاءاللہ عوام کے مسائل  انکے دروازے پرحل ہونگے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے عوام کومایوسی کے علاوہ اورکچھ نہیں دیا

This Post Has Been Viewed 22 Times