ڈیرہ بگٹی(بیوروچیف)ضلع ڈیرہ بگٹی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کاافتتاح ڈی ایچ اوڈیرہ بگٹی ڈاکٹردائودمری نے کیاافتتاحی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئےڈاکٹردائودمری نے کہاکہ
ضلع بھر میں کم و بیش بیالیس ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائینگے ہرماہ ہماری ٹیمیں دوردرازعلاقوں میں انتھائی مشکل حالات کے باوجودبچوں کوقطرہ پابندی سے پلاتے ہیں انہوں نے کہاکہ زندگی کے ہرشعبہ سے تعلق رکھنے والے مکمل تعاون کررہے ہیں اوربہت جلدہماراضلع پولیوفری ضلع ہوگاٹیموں کے انتھک محنت کے بدولت گذشتہ دس سالوں سے پولیوکاکیس سامنے نہیں آیاانہوں نے عمائدین اورعلماءکرام سے مزیدتعاون کی اپیل کی ہے

This Post Has Been Viewed 9 Times