سری نگر (بی بی سی ) قبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے نوجوان کو شہید کردیا۔سری نگرمیں بھارتی فوج کے مظالم ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے اور اب ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج نے علاقے میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی بھی لی جس میں عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ گزشتہ روز بھی مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشتگردی میں 2 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا گیا تھا۔

This Post Has Been Viewed 10 Times