ابوظہبی (بی بی سی  ) دنیا کی سب سے وزنی خاتون عمان احمد ابوظہبی کے ایک اسپتال میں علاج کے دوران انتقال کرگئی۔ انہوں نے پیر کے روز اپنی آخری سانس لی۔ ایک ہفتے قبل انہوں نے اپنی 37 ویں سالگرہ کا جشن منایا۔ چند مہینے قبل وہ علاج کے لئے ممبئی آئی تھیں۔ابو ظہبی کے برجیل اسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ عمان کی موت گردے کے کام بند کرنے اور دل سے متعلق بیماریوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔ عمان کو 20 ڈاکٹروں کی ٹیم کی نگرانی میں رکھا گیا تھا۔ وہ ان طبی حالت پر نظر رکھتے تھے۔عمان مصر کی رہنے والی تھیں۔عمان کو بچپن سے تھائی رائڈتھا۔ اس کے سبب ایک وقت میں ان کا وزن250 کلو گرام۔ کچھ مہینے پہلے انہیں علاج کے لئے ممبئی کے سیفی اسپتال میں داخل کیاگیا تھا۔ 11 سال کی عمر میں، ان کا وزن اچانک بڑھ گیا۔ اس کی وجہ سے، وہ بہت سی بیماریوں سے گھرگئیں اور اگلے 25 سالوں کے لئے عمان اپنے گھر سے باہر نہیں نکلی۔ عمان ذیابیطس، گردے کی خرابی ، ہائی پرٹینشن، تھائی رائڈ، واٹررٹینشن، رکاوٹ اور پھیپھڑوں کی بیماری ہے۔ڈاکٹروں نے چند مہینے قبل کہا تھا کہ اگرعمان کا وزن کم نہ ہو تو زندگی خطرے میں بھی ہوسکتی ہے۔

This Post Has Been Viewed 16 Times