اسلام آباد (عباس ملک سے  ) محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک میں مون سون بارشوں کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن)، اسلام آباد اورکشمیرمیں اکثر مقامات پر جبکہ جنوبی پنجاب(ملتان،ساہیوال، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن)، ژوب، قلات ڈویژن، خیبرپختونخوا، فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ترجمان محمد فاروق کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، ہزارہ اور قلات ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق دالبندین میں51، نوکنڈی46، سبی، دادو45، شہید بینظیرآباد، چلاس44ڈگری جبکہ آج لاہو رمیں کم سے کم 30اور زیادہ سے زیادہ 40،اسلام آباد 28اور34،کراچی میں 28اور32،پشاور 29اور41،کوئٹہ میں کم سے کم 20اورزیادہ سے زیادہ 41،گلگت میں 20اور42جبکہ چترال میں کم سے کم 25اورزیادہ سے زیادہ 38ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

This Post Has Been Viewed 37 Times