اسلام آباد (بی بی سی) پاکستان اور آئی ایم ا یف کے درمیان مذاکرات آج سے دبئی میں ہوں گے ، پاکستان کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، نجکاری اورٹیکس آمدن سمیت اخراجات میں کمی کے معاملات زیر غور آئیں گے ۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے دنیا نیوز کوبتایا کہ مذاکرات میں آرٹیکل4کے تحت معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، سیکریٹری خزانہ طارق باجو ہ پہلے مرحلے میں شامل ہوں گے جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی شرکت دوسرے مرحلے میں متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال اخراجات محدود رکھنے کے معاملات اور عوام کیلئے تیل پر سبسڈی اور ٹیکسز کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے ۔ ٹیکس آمدن میں کمی کی وجوہات پربھی سیشن ہوگا اور ٹیکس ہدف کے حصول میں مشکلات پر بھی بات چیت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان پر معاشی نظم وضبط برقرار رکھنے کا دباؤ رہے گا جبکہ نجکاری کے ذریعے نا ن ٹیکس آمدن بڑھانے پر بھی بات ہوگی۔

This Post Has Been Viewed 30 Times