لاہور(نامہ نگار) ٹرو کالردنیا کی معروف ترین ڈائیلر، کالر آئی اور سپام بلاکنگ ایپلی کیشن ہے جس کے صارفین کی تعداد 25کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔ اب ٹروکالر نے ہائی کوالٹی کالنگ سروس ’گوگل ڈو‘ (Google Due)کے ساتھ انضمام (Integration)کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد  ہی ’گوگل ڈو‘بھی استعمال کر سکیں گے۔ انضمام کی خبر کے ساتھ ہی ٹروکالر نے اینڈرائیڈ فونز کے لیے اپنی یکسر  بھی متعارف کروا دی ہے جس میں ایس ایم ایس اور فلیش میسجنگ جیسے نئے فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ایس ایم ایس فیچر کے ذریعے صارفین نہ صرف یہ دیکھ سکیں گے کہ کون انہیں ایس ایم ایس کر رہا ہے بلکہ غیرضروری پیغامات (Spam Messages)کو فلٹر بھی کر سکیں گے۔یہ غیرضروری پیغامات صافین کا بہت بڑامسئلہ ہیں کیونکہ سالانہ دنیا بھر میں 1.2ٹریلین ایسے پیغامات بھیجے جاتے ہیں اور تقریباً ہر صارفین کوموصول ہونے والے کل پیغامات کا15فیصد غیر ضروری پیغامات ہوتے ہیں۔

This Post Has Been Viewed 63 Times