کراچی (بیوروچیف) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1000 ارب روپے شامل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.82 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 1000 ارب روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.87 فیصد تا 5.82 فیصد سالانہ کے حساب سے 1014 ارب 45 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔ نیلامی میں شرکت کرنے والی تمام 20 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔ مرکزی بینک نے 5.82 فیصد کے حساب سے پیش کردہ کل رقم 198 ارب روپے میں سے پروریٹا کی بنیاد پر 183 ارب 55 کروڑ روپے منطور کئے۔

This Post Has Been Viewed 43 Times