یس ایچ او سٹی نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ا

 

سیا لکوٹ ( بیوروچیف )چوہدری فیصل ہنجرا چوہدری مظفر بھلی  مالوکے کا کہنا ہے کہ ہم ایس ایچ او شعیب رضا گھمن تھانہ قلعہ کالر والا کہ شکر گزار ہیں جنہوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے علاقے قلعہ کالر والا سے مکمل طور پر منشیات فروشوں کا خاتمہ کیا اور انہیں ان کے انجام تک پہنچایا اور ہمیں اہل علاقہ کو شعیب رضا گھمن جیسے افسروں پر فخر ہے  زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں

 ایس ایچ او شعیب رضا گھمن نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ۔روزانہ کی بنیاد پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری رکھے ہوے ہے ۔۔ایس ایچ او  کا کہنا ہے کہ منشیات فروش نئی نوجوان نسل کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔آئس اور دیگر نشہ آور چیزوں کی فروخت کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا ۔قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ منشیات فروش افراد نوجوان نسل کو نشہ پر عادی کرتے ہیں جس کی وجہ سے گھروں کے گھر تباہ ہوئے ہیں۔ ہم انشاءاللہ کسی بھی منشیات فروش ڈکیت چور و دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو نہیں چھوڑیں گے ان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر دم لیں گے ۔ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ جرائم کا خاتمہ عوام کے تعاون سے ہی ممکن ہو سکتا ہے۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل  کی کہ اپ اپنے محلے اور گلی میں منشیات فروش و دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد پر کڑی نظر رکھیں اور منشیات فروش و دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی نشاندہی کریں انشاءاللہ فوری قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا ۔عوامی سطح پر  ایس ایچ او کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے عوام کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او قلعہ کالر والا کی زبردست کاروائیوں کی وجہ سے منشیات فروش چھپتے پھر رہے ہیں۔اچھے افسران کی حوصلہ افزائی کرنا ہم پر فرض ہ