لاہور:(زرقامنٹور ) اب پاکستانی مرغی اور انڈے متحدہ عرب امارت کے عوام بھی کھائیں گے۔ یو اے ای کی حکومت نے آٹھ سال بعد درآمدی پابندی ہٹا لی۔ متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے پولٹری اور پولٹری مصنوعات کی درآمد پر 8 سال سے عائد پابندی ہٹا لی ہے۔ اس بات کا اعلان وزارت تجارت نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے پابندی ہٹائے جانے کے بارے میں باضابطہ طور پر مطلع کیے جانے کے بعد کیا ہے جس کے تحت اب سرٹیفائیڈ پاکستانی کمنپیاں انڈے اور مرغی کا گوشت متحدہ عرب امارات بھیج سکیں گی۔ یہ گوشت یو اے ای کے مطلوبہ معیار اور ہیلتھ سرٹیفیکٹ سے منسلک مذبح خانوں کا ہو گا جو پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لئے برآمد ہو سکتے گا۔ وزیر تجارت خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پاکستان برادر ملک متحدہ عرب امارت جیسے طویل تجارتی شراکت دار کی طرف سے پولٹری پر عائد پابندی اٹھانے کے اقدام کو سراہتا ہے۔ متحدہ عرب امارت سالانہ 70 کروڑ ڈالر کی پولٹری مصنوعات پاکستان سے درآمد کرتا ہے۔

This Post Has Been Viewed 24 Times