اسلام آباد : قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے 2 اہم بلوں کی منظوری دے دی ہے ۔ ایوان صدر میں صدرعارف علوی کی غیرموجودگی کے دوران قانون سازی کا عمل تیز ہوگیا ہے، قائمقام صدر صادق سنجرانی نےنااہلی کی مدت 5سال کرنے سے متعلق بل کی منظوری دے دی جبکہ قائممقام صدر صادق سنجرانی کی جانب سے الیکشن ایکٹ بل پر دستخط کردئیےجس کے بعد بل ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا۔ بل کی منظوری کے بعد انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار صدرمملکت سے الیکشن کمیشن کو منتقل ہوگیا جبکہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی زیادہ سے زیادہ مدت پانچ سال ہوگی۔