قائم پور(محمد ذوالفقار پنوار) عمران خان کی طرف سے گرین سگنل ملتے ہی اپنے سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ جیل بھرو تحریک کا حصہ بنوں گا ان خیالات کا اظہار امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی 245 سید تحسین نواز گردیزی نے اپنے ڈیرہ پر آئے ہوئے علاقہ کے معززین سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اور عوام کی ترجمان ہے انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب اس ملک میں دوبارہ تحریک انصاف کی حکومت ہوگی اور وزیراعظم عمران خان ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار میں آکر حلقہ کی عوام کی بھر پور خدمت کروں گا گردیزی خاندان کی خدمات حلقہ کی عوام کے لیے کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں حلقہ کی عوام نے اگر منتخب کروایا تو وعدہ کرتا ہوں ترقیاتی کام کے جال بچھا دوں گا ہر ایک کو انصاف دلانے کی بھرپور کوشش کروں گا اس موقع پر ڈیرہ میں موجود لوگوں نے اپنے آئی ڈی کارڈ جیل بھرو تحریک کے حوالے سے بھی پیش کیے اس موقع پر تنویر احمدسونچی فداحسین بگا حاجی ریاض خان عباسی جمشید خان ممڑ اور دیگر موجود تھے